0

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ قلعہ روہتاس

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ قلعہ روہتاس، کمشنر راولپنڈی نے قلعہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چار سو قبل شیر شاہ سوری کے دور میں بنائے گئے سہیل گیٹ، میوزیم سمیت مختلف تاریخی مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کمشنر راولپنڈی کو قلعہ کی تاریخ، عالمی ورثہ قرار دئیے جانے اور مرمت و بحالی بارے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قلعہ روہتاس دنیا کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اس کی حفاظت و بحالی اور سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ قلعہ روہتاس تاریخی فن تعمیر کی زندہ یادگار قرار دی جاسکتی ہے جہاں آج بھی زمانہ قدیم کے بادشاہوں کی عظیم سوچ کی عکاسی ہوتی ہے جنہوں نے صدیوں قبل ایسی شاندار عمارات اور قلعے بنائے جو آج تک اپنی اصل حالت میں موجود ہیں دنیا بھرمیں ایسے تاریخی مقامات کو ورثہ قرار دے کرپوری دنیا کے سیاحوں کو مائل کیا جاتا ہے قلعہ روہتاس کی حالت کوبہترکرنے اور سیاحوں کے لئے پرکشش مقام بنانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔

اپنے خیالات کااظہارکریں