0

بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک، 100 سے زائد ملبے تلے دب گئے

بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگے جبکہ 100 سے زائد ملبے تلے دب گئے۔
بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگے جبکہ 100 سے زائد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے باعث ضلع رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100 افراد کے مٹی تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 مکانات ملبے تلے دب گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارت میں شدید بارشوں سے گرداس پور میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جبکہ کرتارپور راہداری کی سرحدی باڑ پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آئندہ دو روز تک شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست گجرات، ہماچل پردیش، گوا اور جنوبی بھارت میں 5 روز تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔