0

کینیا: خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں افراد ہلاک

کینیا: خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
افریقی ملک کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کے پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے لونڈیانی میں تیز رفتار ٹریلر الٹ کر کئی گاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹریلر الٹ کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی اور موٹرسائیکلیں اورراہگیر بھی زد میں آئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے میں 6 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

مقامی نشریاتی اداروں کے ذریعہ حادثے کے بعد کی فوٹیج میں تباہ شدہ منی بسوں اور ٹرکوں کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے ملبے کو بھی دکھایا گیا۔