0

وقاص یونس کو آئی ٹی انچارچ تحصیل پنڈدادنخان بطور ایڈمن آفیسر بحال کر دیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) وقاص یونس کو آئی ٹی انچارچ تحصیل پنڈدادنخان بطور ایڈمن آفیسر بحال کر دیا گیا پنڈ دادن خان ہسپتال آمد پر عملے نے استقبال کیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب منیجمنٹ یونٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے وقاص یونس آئی ٹی شماریاتی آفیسر کو بطور ایڈمن آفیسر کے اضافی چارج پر بحال کر دیا ایڈمن آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وقاص یونس جب دوبارہ جوائننگ کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان پہنچے تو ہسپتال کے باہر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد آصف حسین عمران نصیر اکاؤنٹنٹ آفیسر ایچ آر آفیسر محمد عمران اور ڈاکٹر حمید اللہ، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری راجہ نو بہار خان چوہدری امتیاز پنجوتھہ ، نئیر اعوان ،عبدالحفیظ ساقی ،حافظ طاہر ارشاد ،راجہ ظفر اقبال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عملے نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا