0

ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر کو دو ٹوک پیغام

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیااور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹرگوہرکواسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرکے بعد کی صورتحال سےآگا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یاریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بیلاروس کے صدرکی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی مصروفیات وتفصیلات سے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبرکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کرونگا۔
مزید پڑھیں: ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر کو دو ٹوک پیغام

The post ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر کو دو ٹوک پیغام appeared first on ABN News.