پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال
پنڈ دادن خان میں ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے جس کا افتتاح پنڈ دادن خان کے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیروان نے کیا جو کہ 26 اکتوبر بروز جمعرات تک جاری رہے گا۔جس میں شوگر ایچ بی ہیپاٹائٹس بی سی ایڈز اور ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ حاملہ عورتوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی مفت کی جائے گی جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس بھی اور سی پوزیٹو ہوگا۔ان کے پی سی ار سیمپل بھی لیے جائیں گےگزشتہ روز پاکستان سوشل ایسویشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اور چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے جہلم کے صدر راجہ نو بہار خان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اصف حسین ایڈمن وقاص یونس عمران نصیر اورار ایچ افیسرمحمد انعام ڈاکٹر حمید اللہ تحصیل پرسکرپٹ کی ملک نئیر اعوان کےہمراہ ہیلتھ میلے کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوں کے ہر قسم کے ٹیسٹ فری کیے جا رہے تھے اور ادویات مفت دی جا رہی تھیں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اصف حسین نے بتایا کہ یہاں پر جو ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں وہ نہایت مہنگے ہیں لیکن یہاں تمام سہولیات مفت مل رہی ہیں اندرون شہر و اہل علاقہ سے گزارش ہے کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
0