0

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کا مقابلہ مسلم لیگ نون سے ہی ہوگا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان و این اے 61 جہلم کی سیاست عجیب صورتحال اختیار کر گئی ائندہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے مسلم لیگ نون کا مقابلہ مسلم لیگ نون سے ہی ہوگا کچھ عرصہ قبل اس حلقہ سے اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوھدری عابد جوتانہ اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مقابلہ کی بازگشت ہی سنائی دیتی تھی لیکن اب فواد چوہدری چونکہ اس حلقہ کی سیاسی سکرین سے اؤٹ ہو چکے ہیں اور چوھدری عابد جوتانہ اپنی سابقہ پارٹی مسلم لیگ نون میں جا چکے ہیں یوں وہ مقابلہ تو دم توڑ چکا ہے اب حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ائندہ عام انتخابات میں مقابلہ مسلم لیگی رہنما ؤں چوھدری عابد جوتانہ اور راجہ مطلوب مہدی کے درمیان ھی ہوگا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 21 اکتوبر کو دونوں رہنما اپنے الگ الگ جلسوں کی قیادت کرتے ہوئے اپنے اپنے ایم پی اے کے امیدواروں کے ہمراہ لاہور میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے روانہ ہوئے تھے اور دونوں رہنماؤں نے کسی ایک جگہ اکٹھے ہو کر سلام دعا تک بھی کرنا گوارا نہیں کیا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ راجہ مطلوب مہدی کو دال میں کچھ کالا کالا نظر ارہا ہے یا پھر ساری دال ہی کالی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ چوھدری عابد جوتانہ کے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کے فورا بعد راجہ مطلوب مہدی نے اپنے سابق سیاسی حریف راجہ شاہ نواز علی خان سے رابطے تیز کر دیے ہیں ان رابطوں سے لگ رہا ہے کہ کچھ ایسا ہونے والا ہے جس سے یہ مقابلہ مسلم لیگ نون بمقابلہ مسلم لیگ نون ہی ہوگا