پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) جیتی پور بیلہ سے دو دستی بم برا مد ہوئے ہیں ۔ علاقہ غیر نما یہ ایریا پولیس چوکی دھریالہ جالپ میں واقع ہے ہے ۔اور اس کو تھانہ پنڈ دادن خان لگتا ہے یہ بیلہ علاقہ غیر کی مناسبت رکھتا ہے جہاں ہر وقت قتل و غارت گری کا بازار گرم رہتا ہے اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں گزشتہ چند ماہ میں یہاں متعدد افراد قتل اور زخمی ہو چکے ہیں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے نوجوان کی لاش مین پنڈ دادن خان جہلم روڈ پر رکھ کر لواحقین اور اہل علاقہ نے پو لیس چوکی دھریالہ جالپ کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا دریں اثناء اس بیلہ کے دونوں اطراف دریائے جہلم بہہ رہا ہے اس لیے ضلع جہلم ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاولدین کے جرائم پیشہ افراد کے لیے یہ بیلہ بڑی محفوظ پناہ گاہ ہے تاہم جہلم سے بم ڈسپوزیبل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں
0