پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) حلقہ پی پی 26 پنڈدادنخان سے مسلم لیگ نون امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی چوھدری ناصر جاوید وڑائچ کی اپنے حلقہء انتخاب کے با اثرسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اجتماعی مسائل بارے اپنے احباب چوہدری محمد رمضان جانی سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نون. ملک سعادت محمود اعوان ، چوہدری الطاف مری و دیگر احباب سے گفتگو کی جس پر انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے شہر پنڈدادن خان سے ملحقہ کسانوں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے کیلۓ دریاۓ جہلم کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ڈیزل پٹرول دن بدن مہنگا ہونے سے فصلوں کی بوائی غریب کسانوں کے لیے درد سر بن چکی ہے جس کے باعث پیداوار میں بھی کمی ہوتی ہے وجہ یہ بتا ئی گئی کہ عرصہ دراز سےچھوٹے دریا میں پانی کی روانی نہ ہونے کے برابر ہےکیونکہ ریت اور کچرے کے ڈھیروں نے پانی کا رخ دوسری جانب پھیر دیا ہے ناصر جاوید وڑائچ نےاس مسئلے کے حل اور چھوٹے دریا میں صفائی کی غرض سے فوری طور پر ایک لاکھ روپیہ دیا جبکہ بجٹ بڑھنے کی صورت میں مزید رقم دینے کا وعدہ کیا تاکہ چھوٹے دریا میں بھی دریاۓ جہلم کے پانی کی روانی ہو اور کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو اس سلسلے میں چوہدری زبیر جمیل نے چھوٹے دریا کی صفائی کا کام شروع کرا دیا جس سے عوامی حلقوں میں چوہدری ناصر جاوید وڑائچ کے اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے
0