0

پنڈ دادن خان کے نوجوان طالب علم محمد ضمیر نے ایم فل مقالہ ہ کا موضوع ” حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی پر لکھ ڈالا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے گاؤں پتھر ندی کے نوجوان طالب علم محمد ضمیر نے ایم فل مقالہ کے دفاع میں کامیاب ہوئے
ان کے مقالہ کا موضوع ” حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی پرنسپل دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان کی تعلیمی ، دعوتی اور فلاحی خدمات” تھا ، یہ مقالہ 220 صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے جماعت اول سے ایم فل تک کے تمام اساتذہ کا شکر گزار و دعا گو ہوں۔ میرے مکالہ کے موضوع کے انتخاب کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے اہم ترین حسب ذیل ہیں علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ نے ایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی۔ اللہ کے فضل و کرم اور اپنی محنت و کوشش سے آپ نےیہ مقام حاصل کیا۔اس طرح آپ کی سوانح حیات ایک کامیاب انسان کی کہانی ہے۔ جس میں ہمارے لئے یہ سبق ہے محنت و کوشش سے متوسط گھرانوں کے افراد بھی کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔آپ نے ایک پسماندہ علاقے میں تعلیمی ، دعوتی اور فلاحی کام کا آ غاز کیا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے، اس مقالہ کا مطالعہ پسماندہ علاقوں میں کام کرنے والوں کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ہمارا عمومی رویہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی کام کے انسان کی قدر مرنے کے بعد کرتے ہیں۔ یہ مقالہ اس نا مناسب رویہ کو ختم کرنے کی ایک حقیر سی کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ اس حقیر کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے میری کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا زیادہ عمل دخل ہے تا ہم اج اساتذہ کرام کا عالمی دن ہے میں اس موقع پر تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں