پنڈ دادن خان (رپورٹ ملک ظہیرا عوان )
پنڈدادن خان شہر کا اکلوتا سٹیڈیم تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا چاروں اطراف جنگل بن گیا ،انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث پنڈدادن خان شہر میں موجود سپورٹس کمپلیکس پنڈدادن خان جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے متعدد بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلوائی جا چکی ہے لیکن مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی پہلے ہی سٹیڈیم کو صرف بیڈمنٹن اور فٹبال کے لیے وقف کردیا گیا ہے باقی ماندہ جگہ جس میں کرکٹ کے شوقین پلئیر کرکٹ کھیلتے ہیں وہاں دونوں اطراف جنگل اگ أیا ہے اور کھلاڑیوں کے گیند روزانہ جنگلی جھاڑیوں میں گر جاتے ہیں جنہیں ڈھونڈنا نہایت مشکل ھی نہیں بلکہ دشوار ہوتا ہے آخرکار تھک ہار کر نیا بال خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اس سے پہلے بھی کڑروں روپے لگا کر اس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن ٹھیکدار ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ گیا تھا نامکمل واکنگ ٹریک، اسٹیڈیم میں لگائی گئی لائٹس کے خالی پول جن میں ایک لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک تاریں نہیں ڈالی گئیں ،سٹیڈیم میں پارکنگ کے لیے لاکھوں روپے لگا کر جگہ کو ضائع کر دیا گیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم نے سال میں ایک چکر تک لگانا بھی گوارہ نہیں کرتے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ درجنوں بال ان جھاڑیوں میں موجود ہیں اور یہاں بال ڈھونڈتے وقت کسی بھی سانپ یا بچھو وغیرہ کے کاٹنے کا خطرہ موجود رہتا ہے اس سٹیڈیم کی دیکھ بھال کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے تین ملازم رکھے گئے ہیں جو گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی نہیں کرتے بلکہ یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ یہ ہمارا کام ہی نہیں جب کہ تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں سمیت سپورٹس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم سمیت اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کی حالت بہتر بنائی جائے جنگلی جھاڑیوں کو تلف کیا جائے تاکہ کرکٹ کے کھلاڑی سکون سے اپنی گیم جاری رکھ سکیں
0