پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کےلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہ ھونے کی وجہ سےاج کا مسلمان ذلیل و رسواء ھو رھا ھے اگر آج بھی ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کریں تو دین اور دنیا دونوں میں بڑا مقام حاصل کر سکتے ہیں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنانا ہوگی دنیا میں عیسائیوں کی تعداد بہت زیادہ ھے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقام بھی بہت بلند ھے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو مقام اور مرتبہ ملا وہ کسی اور نبی یا پیغمبر کو نہیں ملا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیا ءکے سردار اور اللہ کے آخری رسول ہیں ہمیں اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھول بھی اگر ملے ہم اسے اپنی آنکھوں کا سرمہ بنا لیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو سب سے بڑا منصب ملا وہ ختم نبوت کا ملا جو سب سے افضل اور ساری کائنات میں سب سے بڑا منصب ھے ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی محمد ایوب چترالی نے جامع مسجد عثمان غنی میں منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہی انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ھے مگر اس کے باوجود بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیا ھوا درس نماز و سنت ہر چیز اپنی اصل حالت میں موجود ھے ہر نبی اپنے ساتھ معجزات لے کر آئے مگر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد معجزات کا سلسلہ ختم ھو گیا مگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید فرقان حمید کی صورت میں رہتی دنیا تک قائم رھے گا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں بگڑی ھوئی انسانیت کو سدھارنے کےلئے تشریف لائے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا ذکر تورات زبور انجیل الہامی کتابوں میں بھی ملتا ھے حضور کی آمد پر انسان تو انسان چرند پرند اور فرشتوں نے بھی خوشیاں منائیں ہمیں بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی زندگی عملی طور پر گزار کر اپنی دین و دنیا اور آخرت کو بہتر بنانا ھو گا رحمت اللعالمین کانفرنس سے پروفیسر علامہ ابو کلام صدیقی مولانا عبدالرحیم کھیوڑہ مولانا محمد اسامہ للہ ٹاؤن اور متحدہ علما کونسل کے علما کرام نے بھی سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اظہار خیال کیا
0