0

دھریالہ جالپ میں ریسکیو 1122 کے پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 تحصیل پنڈ دادنخان ڈسٹرکٹ جہلم نےسیکریٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ/ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر دھریالہ جالپ اور للہ انٹر چینج ٹوبھہ پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئی ہیں۔دونوں پوسٹ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز ایمرجنسی کور کے لیے 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق دھریالہ جالپ اور للہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئی ہیں۔
یہ پوسٹ متعلقہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے ایمرجنسی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں ۔ تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے مدد مہیا کی جا سکے۔انھوں نےکہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122پر کال کریں۔ تاکہ بروقت امداد مہیا کی جا سکے۔ ریسکیو 1122عوام کا اپنا ادارہ ہے جو 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔