0

جامع مسجد دارالاحسان اتھر میں محفل حسن قرأت و میلاد مصطفےٰ بعد نماز مغرب شروع ہوا جو رات دیر تک جاری رہا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) جامع مسجد دارالاحسان اتھر میں محفل حسن قرأت و میلاد مصطفےٰ بعد نماز مغرب شروع ہوا جو رات دیر تک جاری رہا. تفصیلات کے مطابق نماز مغرب کے فوراً بعد زیر انتظام میلاد و مسجد کمیٹی پروگرام کا آغاز ہوا. جسکی صدارت جناب الحاج راجہ خان عبدالقیوم نے کی, نقابت کے فرائض علامہ محمد یونس نورانی نے سر انجام دیے اور استقبالیہ خطبہ محمد اکبر بلوچ نے دیا. قاری علی احمد رضا رضائی افغانستان, قاری محمد احمد عبدالحافظ الدرنکی مصر, قاری عبیدالرحمٰن اعظمی واہ کینٹ نے تلاوت قرآن مجید فرمائی. علاقہ کے معروف نعت خواں آفتاب محمود قاضی نے حضور نبی اکرم کی ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی اور عظیم مذہبی سکالر جناب ڈاکٹر نعیم الدین الازہری بھیرہ شریف نے خصوصی خطاب فرمایا. علاقہ بھر کے دور دراز سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی نیز انتظامیہ نے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا ہوا تھا. پروگرام کے اختتام پر وسیع لنگر تقسیم کیا گیا.