0

انتخابات ابھی دور دور تک نظر نہیں آ رھے ،ملک افتخار احمد

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان ) انتخابات ابھی دور دور تک نظر نہیں آ رھے پہلے احتساب پھر انتخابات کا فارمولا تمام سیاسی جماعتوں ان کے قائدین وزراء تمام سرکاری و غیر سرکاری افسران اور بیوروکریسی پر یکساں لاگو ھونا چاہئیے اب تک نچلا طبقہ اور متوسط طبقہ وطن عزیز کےلئے قربانیاں دیتا رھا ھے مگر اب قربانی دینے کی باری اشرافیہ اور امرا کی ھے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما ملک افتخار احمد آف اسلام نگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جب تک اعلیٰ پیمانے پر بیوروکریسی اعلیٰ افسران چاھے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ھوں سرمایہ دار صنعت کار شوگر مافیا آٹا مافیا پٹرول مافیا مرچنٹ مافیا کے خلاف بہ یمانہ احتساب نہیں کیا جائے گا اور جن لوگوں نے ڈالر پونڈ اور یورو اوپن مارکیٹ سے چھپائے ہوئے ہیں ان سے برآمد نہیں کیے جائیں گئے اس وقت تک ملک کی معیشت بہتری کی طرف نہیں آسکتی اب ملک کےلئے سرمایہ داروں جاگیر داروں اور مراعات یافتہ طبقے کی قربانی دینے کا وقت آ چکا ھے ۔