پنڈ دادن خان (حافظ عبدالستار سے) ایک عجوبہ ، پنڈ دادن خان سے ABN نیوز چینل کے دو بیورو چیف ، دونوں گہرے دوست اور بھائی ، اور دونوں پریس کلبوں کے سینیئر عہدے دار بھی ہیں ، بہت بڑا اعزاز اور عجوبہ سامنے اگیا، انگلینڈ میں مقیم سینیئر صحافی چوھدری تبریز اشرف عورہ جن کا تعلق تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے ان کی اعلی صحافتی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے انگلینڈ میں (اوصاف براڈکاسٹنگ نیٹ ورک ) ABN نیوز چینل کا بیورو چیف مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ وہ پاکستان پریس کلب لندن کے سینیئر نائب صدر بھی ہیں اس کے علاوہ تحصیل پنڈ دادن خان کے ہی رہائشی ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال بھی پنڈ دادن خان سے ABN نیوز چینل کے بیورو چیف ہیں اور تحصیل پریس کلب پنڈ دادن خان رجسٹرڈ کے صدر بھی ہیں ان کے علاوہ تحصیل پنڈ دادن خان سے ہی تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی و شاعر عبدالغفور کشفی انگلینڈ میں اوصاف کے رپورٹر ہیں روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان اور اے بی این نیوز کے سی ای او محسن بلال خان کے اعتماد کی انتہا ہو گئی ہے کہ انہوں نے دو بھائیوں کو بیورو چیف اور تیسرے کو اوصاف کا رپورٹر مقرر کیا ہوا ہے انشاءاللہ ہم بھی ABN نیوز چینل کو کامیاب بنانے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے جس محنت شوق اور لگن سے ہم نے اوصاف میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ھیں انشاءاللہ اس سے بڑھ کر اب اے بی این نیوز چینل میں بھی کامیابیوں کے جوہر دکھائیں گے نہایت خوشی کی یہ بات ہے کہ تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام ملک ظہیر اعوان کو مہتاب خان صاحب کے نام سے پکارنے لگے ہیں جو ان کے لیے کسی بہت بڑے اعزاز سے کم نہی
0