پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) ڈسٹرکٹ جہلم و تحصیل پنڈ دادن خان امن کمیٹی کے اراکین نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا محرم الحرام ، ماہ سفر میں چہلم اور اب ماہ ربیع الاول اور دیگر موقعوں پر امن برقرار رکھنے میں بہترین کردار ادا کرنے پرامن کمیٹی کے اراکین کو حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ جہلم انتظامیہ کی طرف سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو اور ڈی ایس پی عمران حیدر نے ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیلدار ظفر اقبال چیف آفیسر عمر ادریس سکیورٹی انچارج راجہ ذوالفقار احمد چوہدری صداقت و دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذمہ داران کے علاوہ میلاد کمیٹی کے صدر حاجی عبدالرؤف خان بلوچ، چوھدری شوکت حسین بریار، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ستارہ سماج ، حاجی محمد اسلم ، ملک غلام مصطفی مٹھو ، راجہ راشد قائم مقام سی او پنڈدادنخان چوہدری جہانگیر شبیر سی او کھیوڑہ ، حاجی ملک محمد سلیمان ،حاجی خضر حیات نجم ثاقب اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو اور ڈی ایس پی عمران حیدر نے کہا کہ ربیع الاول کا پورا مہینہ تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس اور قابل احترام ہے ہمیں اپنے شہر کی گلیوں اور بازاروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے بازاروں کو خوبصورت بنانے کے لیے بڑے گملوں میں پودے اور سجاوٹ کرنی چاہیے اس کے ساتھ یہ احتیاط بھی کرنی چاہیے کہ جو جھنڈیاں ہم لگا رہے ہیں وہ اگر سادہ ہوں تو بہت بہتر ورنہ کسی قسم کی مقدس تصاویر یا آیات والے پوسٹر یا جھنڈیاں اگر لگائی جائیں تو ان کو دو سے چارچھ دن بعد اتار لی جائیں تاکہ زمین پر گر کر ان کی بے حرمتی نہ ہو 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔اس سلسلے میں انہوں نے چیف افیسر میونسپل کمیٹی کو خصوصی ہدایات جاری کیں
0