دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ میں قائم مفت آٹاتقسیم مرکز کا دورہ، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ میں قائم مفت آٹا تقسیم مر کز کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے مسائل کے بارے میں پوچھا،ڈی پی او جہلم نے کہا کہ رمضان المباک کے مہینے میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت پولیس کے لیے باعث فخر اور باعث رحمت فریضہ ہے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، دورے کے دوران ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مرکز میں تعینات عملے کو ضروری ہدایت بھی جاری کیں۔
0