0

دینہ میں نامعلوم چور سر شام دوکان کے تالے توڑ کر 12لاکھ روپے مالیت کی 41بیٹریاں اور یو پی ایس لے اڑے،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں نامعلوم چور سر شام دوکان کے تالے توڑ کر 12لاکھ روپے مالیت کی 41بیٹریاں اور یو پی ایس لے اڑے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی، نامعلوم چوروں کے خلاف رپو رٹ درج۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا، تاجر حضرات سر پکڑ کر بیٹھ گئے، گزشتہ روز سرشام دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ارشد بٹ آٹو الیکٹریشن اینڈ بیٹری سروس کے تالے توڑ کر نامعلوم چور شام سوا 7بجے کے قریب دوکان میں پڑی 12لاکھ روپے مالیت کی 41بیٹریاں اور یو پی ایس لے اڑے، چوکیدار مارکیٹ میں تالے چیک کرنے گیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور بیٹریاں غائب تھیں، اطلاع ملتے ہی دوکان مالک محمد ارشد ولد محمد بشیر سکنہ ٹھیکریاں دینہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور بعد ازاں پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع ملنے بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے، جنہوں نے نامعلوم چوروں کے رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی، متاثرہ مالک محمد ارشد بٹ کہا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے 12لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں اور یو پی ایس چور لے اڑے ہیں اعلی احکام میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں، دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اپنے خیالات کااظہارکریں