0

جہلم باپ بیٹے کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا فیصل پہلوان پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے مارا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)گزشتہ دنوں جہلم باپ بیٹے کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا فیصل پہلوان پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے مارا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل پہلوان جس نے گزشتہ دنوں جہلم غلہ منڈی میں تاجر باپ بیٹا کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا تھا جس کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا تھااور برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ دینہ جی ٹی روڈ پر فیصل پہلوان کے ساتھیوں نے فیصل کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور فیصل پہلوان مقابلہ میں مارا گیا ہے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگیے ہیں جن کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔