جہلم (جرار حسین میر سے )ڈینگی بلاشبہ ایک موذی مرض ہے اس کی وجہ سے بڑی تیزی سے وائٹ سیل ختم ہو جاتے ہیں اللہ کے فضل سے تحصیل دینہ اس موذی مرض سے محفوظ ہے تاحال تحصیل دینہ میں ایک کیس بھی نہیں ہوا یہاں پر ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ڈینگی بخار کا ٹیسٹ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں ممکن ہے بلاشبہ محکمہ صحت جہلم اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے اج ہر گھر میں محکمہ صحت کی ملازمین اکر محکمے کی طرف سے دی گہی ہدایات پر عمل کرواتی ہے ان کا کہنا ہوتا ہے کہ پانی برتن میں چھوڑنا نہیں چاہیے گھر اور باہر صفاہی کا خیال رکھیں موجودہ موسمی حالات میں سپرے کروانا انتہاہی نامناسب ہوگا کیونکہ ڈینگی مچھر وقتی طور پر صرف بےہوش ہوسکتے ہیں بعد میں یہی خطرناک ثابت ہونگے ایسی جگہ جہاں پر ڈینگی کا کیس نمودار ہوگیا ہو وہاں پر احتیاط کے ساتھ محکمہ سپرے کروانے کا پابند ہوتا ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر دینہ حسب ہدایت اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی ای او ہیلتھ جہلم تمام پراہیویٹ ہسپتالوں کو ریکارڈ کی روشنی میں چک کر کے مجاذ اتھارٹی کو معلومات فراہم کر رہے ہیں یہ امر باعث مسرت ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ روزانہ مناسب وقت پر میٹینگ کرتے ہیں کہ ڈینگی بخار سے شہریوں کو کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اس حوالے سے جو کچھ بھی ممکن ہو اس کے تدارک کے لیے انتظامیہ مصروف عمل ہے شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ اگر گھر میں کوہی فرد بیمار ہو جاتا ہے تو اس کو فوری طورپر مستند ڈاکٹر سے چک کروایں اور محکمہ صحت کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے
0