0

تحصیل دینہ کی درد دل رکھنے والی شخصیت مثل عبدالستار ایدھی جنہوں نے تن تنہا 1982 میں اقبال ائی بلاک کا اغاز کیا مسلسل محنت کے بعد اج ان کا ایک شاندار گروپ انجمن بہبودی مریضاں بن چکا

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں
جہلم (جرار حسین میر سے)تحصیل دینہ کی درد دل رکھنے والی شخصیت مثل عبدالستار ایدھی جنہوں نے تن تنہا 1982 میں اقبال ائی بلاک کا اغاز کیا مسلسل محنت کے بعد اج ان کا ایک شاندار گروپ انجمن بہبودی مریضاں بن چکا ہے جس میں وہ ہر سال تحصیل دینہ اور اس سے تعلق رکھنے والے تمام علاقوں کے لوگوں کی بہنائی دور کرواتے ہیں اور وہ بھی مکمل مفت اور اج انہوں نے اپنے اس مشن کا 55واں کیمپ لگوایا جس کے لیے وہ اپنی بیماری کی حالت میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ ناروے سے تشریف لائے چوہدری محمد اقبال جن کا تعلق تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ لدھڑ منارہ سے ہے دینہ ار ایچ سی میں اقبال ائی بلاک کی بلڈنگ اس فرشتہ سیرت انسان کی طرف سے عوام کو تحفہ ہے انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام 55 واں فری آئ کیمپ لگایا گیا جس میں دینہ شہر سمیت گردونواح سے مریضوں کی بڑی تعداد نے آنکھوں کا فری چیک اپ کروایا تقریب کی مہمان حصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کے آنکھوں کی بینائ ایک عظیم کام ہے جو یہاں سے صحتیاب ہوکر جائیں گے تو اس کے لئیے دعا ہی نکلے گی انجمن بہبود مریضاں کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو اتنے عرصے سے فری آئ کیمپ لگا کر غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج کررہے ہیں ہیں تقریب میں شریک صدر انجمن بہبود مریضاں۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت محمود۔سمیت دیگر اہم شحصیات نے بھی شرکت کی آئی کیمپ میں چھ سو سے زائد او پی ڈی اور 130 مفت آپریشن اور سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات اور چیک اپ کیا گیا ، مریضوں نے انجمن بہبود مریضاں ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایسے فری آئی کیمپ ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں