0

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض
وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے ،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ صدرعارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات…

قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں،نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا۔ صدرعارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔

انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں