پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ھے بھارتی حکومت کے ظلم و ستم اور جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست ھونے کے بجائے مزید بلند ھوئے ہیں کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستانیوں کے دلوں میں کشمیر بسا ھوا ھے مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کی مسلم دشمنی اور دوغلی پالیسی مکمل طور پر عیاں ھو چکی ھے کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل چار سال سے مکمل محاصرے بدترین مظالم اور جبرو تشدد پر اسلامی ممالک کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان اسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سیکرٹری جنرل پی ایس اے شمالی پنجاب ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال، سیکرٹری انفارمشن پنجاب عبدالحفیظ ساقی اور سابق فلیٹ چیف پیٹی آفیسر خواجہ شوکت محمود نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ہم مطالبہ اور احتجاج کرتے ہیں کہ ان کو کشمیر میں ھونے والے مظالم نظر نہیں آ رھے کشمیر قابض سفاک بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور جبر و استبداد نہتے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلا کر ان کو اپنی مرضی سے زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے واضح رہے کہ اس سال پنڈدادنخان میں سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے حوالے سے کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں ھوئی
0