0

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اقتدار کےلئے نہیں بلکہ اسلام کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کےلئے قربانیاں دیں

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اقتدار کےلئے نہیں بلکہ اسلام کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کےلئے قربانیاں دیں یہ اقتدار کی جنگ ہرگز نہ تھی ایسا سمجھنے والے بدبخت لوگ ہیں ہم حسینی ھیں اور حسینی مشن کو لےکر چل رھے ہیں ہمیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کو اپنانے اور اپنی زندگی امام عا لی مقام کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ھے ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالواحد نے جامع مسجد عثمان غنی میں حسنین کریمین اور شان صحابہ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر کیا جس کی صدارت مولانا مفتی محمد ایوب چترالی نے کی انہوں نے کہا کہ ماہ محرم شروع ھوتے ھی شہدا ئےاسلام کا ذکر و اذکار شروع ھو جاتا ھے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کو حالت نماز میں زہر آلودہ خنجر سے شدید زخمی کیا گیا تھا تین دن بعد حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یکم محرم الحرام کو جام شہادت نوش کی اور 10 محرم الحرام کو شہدائے کربلا کے خون سے ظالموں نے میدان کربلا رنگین کیا اور خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کنبے نے جام شہادت نوش کیا واقعہ کربلا انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ پڑھا، لکھا اور رویا گیا ھے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ھے کربلا کا میدان صرف قتل گاہ ھی نہیں بلکہ انسانیت کی بہترین تربیت گاہ بھی ھے قتل گاہ کی طرف جائیں تو ہر طرف لاشے ھی لاشے نظر آئیں گے اور اگر درسگاہ کی طرف جائیں تو ہمیں اسلام کی سربلندی ہمت حوصلہ بہادری اور صبر کا درس ملتا ھے اس درسگاہ میں مرنے کا نہیں جینے کا درس ملتا ھے ہمیں شہدا کربلا کی سیرت اور تمام شہدا کربلا کا ذکر تفصیل کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت اور انداز زندگی کو اپنے دین اور دنیا کو درست سمت میں لانے کی ضرورت ھے مولانا مفتی محمد ایوب چترالی اور مولانا عبد الرحیم کھیوڑہ نے کہا کہ ہم داماد علی کے بھی غلام ہیں اور اولاد علی کے بھی غلام ہیں دس جید صحابہ کرام کی وفات محرم الحرام میں ھوئی جبکہ کربلا میں تین ایام میں شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے 9 صاحبزادے بھی شہید ھوئے تمام صحابہ بھی ہمارے امام ہیں اور اہلیت بھی ہمارے امام ہیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم اور ان کی سیرت پر چلنے میں ھی کامیابی اور کامرانی ھے شہادت ایک مومن کی میراج ھے کانفرنس میں دیگر علمائے کرام نے بھی شہادت کربلا اور شہادت حضرت امام حسین پر تفصیلی روشنی ڈالی