0

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور پولیس حکام کی شاندار حکمت عملی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور پولیس حکام کی شاندار حکمت عملی عبداللہ پور میں ایک ھی مکاتب فکر کے دو گروھوں میں شدید تصادم ھونے سے بچا لیا دونوں گروہوں کے درمیان کچھ عرصہ سے کچھ معاملات پر شدید اختلافات چلے آ رھے تھے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن ر سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو ڈی ایس پی عمران حیدر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسان شاہ امن کمیٹی کے اراکین ملک اعجاز احمد حکیم سید اختر علی شاہ بخاری راجہ ابو بکر حیات نے طویل ترین مذاکرات اور گفت و شنید و شنید کے بعد ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسان شاہ کی بہترین پلاننگ کے باعث ایک ھی مکاتب فکر کے دو گروہوں کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات کو پرامن طریقے سے حل کر لیا گیا اس موقع پر ایس او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اور پولیس کی بھاری نفری ریسکیو1122 کے انچارج ملک ارشد بلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موجود رھے دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا امام بارگاہ اور جلوس میں ٹائمنگ کا تنازع تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا