پنڈدادنخان ( ملک ظہیراعوان )
ترقی یافتہ دور میں بھی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے جلالپورشریف ٹوبھہ ، للہ انٹرچینج ایمبولینس سروس ، کھلیوں کے گراؤنڈ اور نادرا جیسی سہولیات سے محروم ھیں
ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدانخان کے یہ قصبات ترقی یافتہ دور میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ نہیں بلکہ محروم ہیں ایمبولینس سروس ،ریسکیو 1122 ، نادرا أفس اور کھلیوں کے گراؤنڈ سے محروم ہیں۔ یاد رہے کہ ایمبولینس سروس نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو لوڈر رکشہ ، شہزور ڈالہ کی مدد سے ہسپتال شفٹ کیا جاتا ہے ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ جلالپورشریف ،للہ شریف اور ٹوبھہ میں ایمبولینس جیسی سہولیات سے محروم ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ مریض کو شفٹ کرنے میں بہت سی مشکلات ہوتیں ہیں اور بعض اوقات مریض کو آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مریض راستے میں ھی دم توڑ جاتے ہیں اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ جلالپور شریف ،ٹوبھہ وغیرہ کو بھی ترقی یافتہ دور میں سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے بلکہ سہولتیں باہم پہنچائی جائیں جلد از جلد ایمبولینس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری طرف اگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو جلالپورشریف میں کوئی گراؤنڈ موجود نہیں ہے جس سے بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں سے محروم رکھ کر ان کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ کھلیوں جیسی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لیے جلالپورشریف میں گراؤنڈ بنایا جائے جب کہ حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ٹوبھہ میں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنی مدد اپ کے تحت گراؤنڈ کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ جلالپورشریف اور ٹوبھہ کو نادرا جیسی سہولیات سے محروم کیا گیا ہے جبکہ جلالپور شریف ٹوبھہ سے پنڈدادنخان نادرا دفتر جانے کیلئے سخت سفری صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں دریں اثناء حلقہ کے راجہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر محمود للہ کو بھی ان ضروری مسائل کے حل کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ مرکزی حکومت مسلم لیگ نون کی ہے
0