0

ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ان ایکشن

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) روزنامہ اوصاف کے ABN نیوز چینل نے ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان انتظامیہ کو جگا دیا , ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ان ایکشن ہو گئے ان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کی زیر نگرانی پنڈدادنخان جہلم روڈ پر چک مجاہد، پننوال اور نواں گراں جہاں گڑھے بنے ھوئے تھے وہاں ایف ڈبلیو او اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کام شروع کروا دیا ہے تاکہ عوام کی سفری مشکلات میں کمی واقع ہو سکے، ایف ڈبلیو او اور ایکسیئن ہائی وے رانا قمر نے فوری ایکشن لیتے ھوئے سڑک کو درست کرنے کےلئے عملی کام شروع کر دیا، علاؤہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کی زیر نگرانی محرم الحرام کے سلسلے میں پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مین ھولوں پر تیزی سے ڈھکن لگانے کا کام بھی شروع ھو گیا اہل علاقہ نے کھیوڑہ میں حاجی محمد سلیمان اور پنڈدادنخان میں چوہدری جہانگیر شبیر کی زیر نگرانی ھونے والے ایمرجنسی کام کو سراہا ھے