0

ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم صدر محمد سہیل تاجک کی قیادت میں ہمہ وقت انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم صدر محمد سہیل تاجک کی قیادت میں ہمہ وقت انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل ھے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں مریضوں میں رات کے وقت کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری و ساری
پاکستان سوشل ایسویشن کی طرف سے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک ظہیر احمد اعوان سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ ساقی نے ہم دم ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ھے
ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں رات کے وقت چار دن کھانا دینے کا سلسلہ جاری ھے کھانے کا باقاعدہ آغاز 25 فروری 2023 سے کیا گیا ہفتے میں چار روز بلترتیب جمعرات جمعہ ہفتہ اور اتوار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج تمام مریضوں اور ان کے لواحقین میں رات کے وقت کھانے کی تقسیم کی جاتی ہے ہمدم ویلفئیر کی ٹیم کی طرف سے باعزت طریقے سے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کو بیڈ پر کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس کے لئے باقاعدہ فوڈ ٹرالی بنوائی گئی ہے صدر ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کسلیاں کے صدر محمد سہیل تاجک کا کہنا ہے کہ خراب موسم میں بھی مریضوں میں کھانے کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے الحمداللہ ہماری ٹیم کھانا خود تیار کر رہی ہے کسلیاں گاؤں میں کھانے کی تیاری کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا جاتا ھے بڑھتی مہنگائی میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے اس سلسلے کا آغاز کیا گیا اور انشاءاللہ مقامی لوگوں کے تعاون سے یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا