پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام محسن انسانیت ہیں واقع کربلا ہمیں حریت پسندی اور صبر کا درس دیتا ہے امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی نے دین اسلام کو حیات جا ویدا ں بخشی لہذا ہمیں چائیے کہ ہم سب مل کر فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر کربلا والوں کی یاد منائیں اور اس مقدس مہینے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو ان خیالات کا اظہار ڈھڈی پھپرا کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت اغا جعفر نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام پوری امت مسلمہ کے ہیں ان کے غم میں پوری قوم شامل ہے
0