پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)پنڈدادنخان میں مسلمانوں کی آخری آرام گاہ بھی بارش کے پانی ، سیوریج اور نالیوں کے پانی ،
پنڈدادنخان انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث حوالات والا قدیمی قبرستان تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
پنڈدادنخان نکاسی آب کا مستقل اور بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سےپنڈدادنخان شہر حوالات والا قبرستان تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس سے عوام شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہے، پنڈدادنخان نکاسی آب کا اہم بنیادی مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا جسکے لیئے آج تک کسی بھی قسم کے عملی و سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انتظامیہ اور سیاسی نمائندے شہر کی مشکلات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔
عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے مردے کو دفنانے میں مشکل پیش آتی ہے اس صورتحال میں قبرستان سے پانی نکالنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔
0