0

مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بغیرپاکستان میں جنرل الیکشن بے مقصد ،سید زاہد حسین شیرازی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شريف کے بغیرپاکستان میں جنرل الیکشن بے مقصد تصور ہوں گے میں سمجھتا ہوں پاکستان کے گھمبیر حالات کا حل صرف ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے ہمیں یقین ہے ہمارے قائد میاں نواز شریف کی اتنی صلاحیت اور تجربہ ہے کہ وہ پاکستان کو اس بھنور سے نکال لیں گے 9 مئی کے واقع ميں ملوث افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جاۓ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہ یہ غلطی تھی کہ وہ سمجھا ہم ترکی والے ماڈل پر ہیں ترکی اور پاکستان والے ماڈل میں فرق تھا پاکستان میں سیاسی جماعت کے لوگوں نے اپنی ہی فوج پر چڑھائی کی ہے فوج نے عوام پر چڑھائی نہیں کی ہمارے ضلع جہلم میں کوئی ایسا گھرانہ نہیں جس کے گھر فوج سے تنخواہ یا پنشن نہ آتی ہو 9 مئی سے پہلے بہت زیادہ لوگ پی ٹی آئی کو پسند کرتے تھے لیکن 9 مئی کے واقع کے بعد صورت حال یکسر بدل گئی ہے جس کا فائدہ الیکشن میں پی ٹی آئی مخالف پارٹیوں کو ہو گا ۰ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے سینیئررہنما کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی نے لندن کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود قیادت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اگر میری برطانیہ میں موجودگی کے دوران ہمارے قائد میاں نواز شریف لندن تشریف لے آتے ہیں تو میری ان سے بھی ملاقات ہوگی
ن ليگ کی قيادت ميرے ساتھ ہے اور جنرل اليکشن ميں ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پارٹی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں میرا تعلق تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل سے ہے میرے علاقہ کے حالات اندرون سندھ سے بھی زیادہ خراب ہیں اس کا تقریباً ایک لاکھ ووٹ ہے اس میں گرلز و بوائز کالج نہیں ھیں ہسپتالوں کے حالات خراب ہیں ، سڑکوں کا کوئی نظام نہیں ہے ہماری ڈیول کیرج وے کا منصوبہ بھی التوا کا شکار ہے اب تو صورت حال یہ ہے اس سڑک کے آس پاس سے جانور بھی نہیں گزر سکتے گاڑیاں گزرنا تو دور کی بات ہے ۰اس جذبے کے تحت میں نے خود سوچا کہ مجھے ڈیفنس سوسائٹی راولپنڈی کی بجائے اپنے آبائی علاقہ میں رہنا چاہئے میں اپنی قابلیت کے ذریعے پارٹی کو ثابت کروں گا کہ میں بہتر امیدوار ہوں مجھے امید ہے اس دفعہ پارٹی مجھے اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے موقع فراہم کرے گی
میری تحصیل پنڈدادنخان ایک پسماندہ ترین تحصیل ہے مجھے اپنی پارٹی سے بھی گلہ ہے جو میں اپنی قیادت سے بھی کر چکا ہوں جہلم سے ن لیگ کے سابق ممبران اسمبلی میاں نواز شریف کے ووٹوں سے منتخب ہوئے لیکن وہ منتخب ہو کر نہ پارلیمان اور نہ ہی اپنے حلقہ میں دستیاب رہے وہ اپنے ذاتی کاموں میں مصروف رہے لیکن حق نمائندگی ادا نہ کر سکے میں اس چیز کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں ہمارے پارٹی کے سابق امیدوار یا تو ہمیں پارٹی نے اچھے امیدوار نہیں دیئے یا ہم نے پارٹی کو اچھے امیدوار نہیں دیئے ہر دو صورت میں پارٹی نے ان کو ٹکٹ جاری کئے تھے لیکن انھوں نے ہمارے لیئے کچھ نہیں کیا ۰ اب ہم دوبارہ ان نااہلوں اور نالائقوں کو دوبارہ واپس نہ لائیں ہمارا اپنا قصور یہ ہے کہ ہم نے بندے ہی ایسے پیش کیئے تھے جس کی وجہ سے پارٹی نے انہی لوگوں کو ٹکٹ دیئے اور اب بھی اگر ان نالائقوں کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا تو صورت حال مختلف نہیں ہو گی
جہلم کے میگا پروجیکٹ کی بات کریں تو جلال پور نہر کا منصوبہ پی ٹی آئی کا نہیں تھا اس پر سارا کام میاں شہباز شریف نے مکمل کروایا ، للہ جہلم ڈیول کیرج وے کا پروجیکٹ فواد چودری لے کر آئے تھے لیکن ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جو انھوں نے پنجاب حکومت کے ساتھ بنائی ہوئی تھی سب پروجیکٹ لیٹ ہوئے ہیں جس میں ٹراما سنٹرٹوبھہ کا پروجیکٹ بھی شامل ہے ہم نے کوشش کی کہ وفاقی وزیر احسن اقبال ملاقات کی ۰ بلال اظہر کیانی نے بہت محنت کی جس کی وجہ سے 1.8 بلین اس بجٹ میں رکھا ہے ہمیں یقین ہے جنرل الیکشن ہو گا جس کے بعد ہماری حکومت بنے گی اور وہ ان پروجیکٹ کو آگے چلائے گی