پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ھو گی کھیوڑہ کی نسبت پنڈدادنخان کے مسائل بہت زیادہ ہیں میری پوری کوشش ھو گی میں یہاں جتنا عرصہ بھی تعینات رھوں یہاں کے مسائل حل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان و کھیوڑہ کے چیف آفیسر عمر ادریس نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام دستیاب وسائل کے ساتھ جلوسوں کے روٹس کو درست کرنے نالوں اور نالیوں کی صفائی سٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل پر بھرپور توجہ دی جائے گی میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کےلئے کھلے ہیں اس سے پہلے میں کئی بڑے اسٹیشنوں پر تعینات رھا ھوں اور دوران تعیناتی اپنے فرائض منصبی ادا کرنا میرا مشن ھے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کا عملہ کافی تجربہ کار اور اپنے کام کا ماہر ھے میں خود بھی ٹائم پر دفتر پہنچتا ھوں اور دوسروں سے بھی یہ امید کرتا ھوں کہ وہ بروقت دفتر پہنچیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
0