پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کی تکمیل پر مزید تاخیر ناقابل برداشت ھے پی ڈی ایم حکومت فنڈز کا اجرا یقینی بنائے
اس میگا پروجیکٹ میں تاخیرتحصیل پنڈدادن خان اور تحصیل جہلم کی معاشی تباہی کے مترادف ہے فنڈز کی فراہمی کے لیے جو حربہ استعمال کرنا پڑا وہ کریں گے اور اخری حد تک جائیں گے اس سلسلہ میں عوام نے جو بھی فیصلہ کیا انشاءاللہ فرنٹ لائن پر رہوں گا للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر مسلسل تاخیر اور فنڈز کی کمی کے حوالہ سے پرامن احتجاج کی راہ اپنانا پڑی تو ضرور اپنائیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو فل فور مکمل کیا جائے اگر اس منصوبے کو ادھورا چھوڑ دیا گیا تو علاقہ کی مزید تباہی و بربادی ہو جائے گی اس منصوبے کی تکمیل ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم ضرور لیں گے ان خیالات کا اظہار اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 61جہلم چوھدری عابد جوتانہ نے جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیری حربے قبول نہیں حکمران طبقہ نے اپنے علاقہ میں روڈ ترجیح بنیادوں پر مکمل کروا لی ہے اور دیگر علاقوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ان کے اس رویے پر بھی ہم شدید احتجاج کرتے ہیں یہ منصوبہ ساڑھے نو لاکھ عوام کا منصوبہ ہے یہ کسی کی ذات کا منصوبہ نہیں ان لوگوں میں اگر اتنی جرات ہے تو میدان میں ائیں اور فورأ فنڈز ریلیز کروائیں
0