پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار برائے حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی پنڈدادنخان کے محلہ خیر شاہ میں ملک عبدالقیوم کی رہائش گاہ پر ملک برادری اور دیگر برادریوں کے علاؤہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے فواد چوہدری کے متعدد متوالے عہدے داروں اور کارکنان نے پیپلز پارٹی کہ رہنما چوہدری نذر حسین گوندل کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا یوں پنڈ دادن خان شہر سے پی ٹی ائی کے ایک مضبوط دھڑے نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی حمایت کر دی ملک عبدالقیوم کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی میٹنگ میں ملک محمد اقبال الحمراء ، راس مسعود بھٹی، عبدالرشید بٹ ، محمد فاروق ملک حاجی محمد اسلم ،ملک غلام مصطفیٰ مٹھو، خواجہ عبد السمیع ملک محمد احسان ،اسد بلوچ، محمد نذیر سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما چوہدری نذر حسین گوندل کے حق میں دعائے خیر کی گئی اس موقع پر صوبائی امیدوار پی پی حلقہ 27 پنڈ دادن خان چوہدری نذر حسین گوندل نے ملک عبدالقیوم ملک الحاج محمد اقبال الحمرا اور دیگر برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ میں نے سابقہ ادوار میں پنڈدادنخان شہر اور تحصیل کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا اور کروڑوں اربوں کے منصوبے مکمل کروائے اور آئندہ بھی بھرپور انداز میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رھے گا میری موجودہ انتخابی مہم کے دوران پورے حلقے کی عوام نے جو محبت دی ھے وہ کسی اعزاز سے کم نہیں
0