پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) للہ انٹر چینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وے انتہائی سست روی کا شکارہو چکی ہے یہ دو رویہ سڑک عوام کےلئے وبال جان بن گئی ھے پنجاب اور وفاقی حکومت کی طرف سے بروقت تعمیراتی فنڈز نا ملنے کی وجہ سے تعمیراتی کمپنیاں آہستہ آہستہ اپنا تعمیراتی سامان کہیں اور منتقل کر رھی ہیں حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پنڈدادنخان تا گولپور تک روڈ دلدل کا منظر پیش کر رھی ھے جس میں متعدد ہیوی گاڑیاں الٹنے کے ساتھ اونٹ اور دیگر جانور بھی اس دلدل میں پھنسے لگے ھیں اس کے علاؤہ عوام الناس خصوصاً سیاح جو کان نمک کے علاؤہ قلعہ نندنہ دیکھنے آتے ہیں وہ بھی نا صرف مشکلات کا شکار ہیں بلکہ واضح الفاظ میں آئندہ ادھر کا رخ نہ کرنے کا اعلان بھی کرتے ہیں علاقے بھر کی عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر بااختیار عہدے داران سے اپیل کی ھے کہ خدارا عوام کی اس حالت زار پر خصوصی توجہ دیں فنڈز کی بروقت فراہمی اور تعمیراتی کمپنیوں سے جلد از جلد کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ھوں جہاں تک مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا تعلق ہے تو ان کی ایک بڑی لمبی لائن لگی ہوئی ہے لیکن ڈیول کیرج وے اور ٹراما سنٹر ٹوبھہ کے فنڈز کی انہیں کوئی فکر نہیں اگر وہ اسی طرح بے فکر رہے تو ائندہ عام انتخابات میں عوام بھی ان سے بے فکر ہو جائیں گے اگر ان لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینا ہے تو پھر دونوں میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز مہیا کروانا ہوں گے ورنہ اپنی دھرتی اپنا راج ان کی سیاسی رسیدیں کاٹ دے گا
0