0

فیملی ہیلتھ کلینک پنڈدادنخان کی طرف سے عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے صاحبہ اور حسن خالدوڑائچ ڈسڑکٹ پاپولیشن آفیسر جہلم کی ہدایت پر فیملی ہیلتھ کلینک پنڈدادنخان کی طرف سے عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت وومن میڈیکل افیسر ڈاکٹر مدیحہ رزاق پنڈدادنخان اور میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان ڈاکٹر عون نے کی۔
واک اور سیمینار میں تحصیل بھر کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر
ڈاکٹر مدیحہ رزاق نے عالمی یوم آبادی کے دن کو خواتین کو بااختیار بنانے سے منسوب کیا اور کہا کہ ایک پڑھی لکھی عورت ہی معاشرے میں تبدیلی لا سکتی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم تربیت پر توجہ دینی چاہئے جبکہ سینیئر میڈیکل افیسرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان ڈاکٹر عون نے کہا کہ ابادی اور وسائل میں توازن کی اشد ضرورت ہے تاکہ صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات ماں بچہ کے حوالہ سے قابل تحسین ہیں صحت ماں کے دودھ کی افادیت اور فیملی پلاننگ کی اہمیت کے بارے اگاہی نہایت ضروری ہے اس موقع پر مین بازار پنڈ دادن خان اور کھیوڑہ سالٹ مائن میں لوگوں میں اویرنس پیدا کرنے کے لیے اسٹال لگائے گئے واک میں شامل ہونے والے شرکاء کو واک اور سیمینار کی افادیت سے اگاہ کیا گیا شرکاء نے واک اور سیمینار کی افادیت کو خوش ائند قرار دیا