0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف کا دورہ،

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان)
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف کا دورہ، تھانہ کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی پی او جہلم نے صفائی کے بہتر انتظامات کرنے پر محرر تھانہ جلالپور شریف حوالدار غلام مجتبیٰ کو شاباش اور سنتری کانسٹیبل ذیشان علی کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے اور سچ بولنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم جاری کیا کہ ایس ایچ او جلالپور شریف اور محرر صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائیں ۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے اور دی گئی ٹائم لائن میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،