0

پٹرولنگ پولیس چوکی للہ موڑ کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پٹرولنگ پولیس چوکی للہ موڑ کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن پٹرولنگ ہائی وے پولیس چوکی للہ موڑ کی جانب سے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذولفقار گیلانی کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف چالان شروع کر دئیے ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 ھے اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے انچارج محمود الحق بلوچ کہنا ھے کہ عوام اپنے اداروں سے تعاون کریں ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہمیں ایک تو اوپر سے ہدایات ہیں دوسرا کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانا ان کےلئے تو خطرہ ھے ھی دوسروں کے لئے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں پٹرولنگ پولیس چوکی للہ موڑ کے انچارج محمود الحق بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ انسانی جان کےلئے بہت اہمیت کا حامل ھے اس سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ھے آج کل زیادہ حادثات میں ہیڈ انجری سے اموات کی شرح زیادہ ھے لہذا ہماری عوام سے گزارش ھے کہ اپنے بچوں سمیت اپنی زندگی کی حفاظت کریں انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ کم عمر بچوں اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاھی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اپنے علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے .