پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) سویڈن کے بدبخت بدکاروں نے قران پاک نہیں بلکہ تمام مومنوں کا دل جلایا ہے ان کے اس گھناؤنے فعل سے ہمارے دل دکھی ہیں قران پاک کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ پاک نے فرما رکھا ہے اور قران پاک تو ہمارے بچوں کے سینوں میں محفوظ ہے انگریز اس سے قبل بھی قران کے خلاف سازشیں کر چکا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا کیونکہ قران تو مومن کے سینے میں ہے اور ان کے سینوں سے کیسے ختم کیا جا سکتا ہے تا ہم زمانے کے ساتھ ساتھ زبانیں تبدیل ہو جاتی ہیں لیکن قران اس عربی زبان میں ہے جس کی زیر زبر بھی تبدیل نہیں کی جا سکتی اردو انگلش اور دیگر زبانیں کچھ عرصہ بعد اٹومیٹک تبدیل ہو جاتی ہیں لیکن عربی زبان ایسی ہے جس میں ساڑھے 14 سو سالوں میں معمولی تبدیلی بھی ممکن نہیں ہو سکی قران تو مومن کے دل اور سینے میں ہے اسے نہ تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے للہ جانباز اینڈ ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ کی جانب سے جامعہ مسجد نقشبندیہ مجددیہ خانقاہ اعلی حضرت للہی رحمت اللہ علیہ میں منعقدہ مقابلہ حفظ قران کی محفل کے موقع پر کیا جس کا اہتمام حافظ اطہر عثمان ،چوہدری محمد اسلم رانجھا اور ان کی ٹیم نے کیا یہ تقریب زیر صدارت حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول ،صاحبزادہ محمد تکریم الرسول اور صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے صدر حافظ محمد افتخار اور بیورو چیف اوصاف/ABN نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے حافظ اطہر عثمان نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد سویڈن حکومت اور ان کی سپریم کورٹ کی سرپرستی میں ہونے والی قران پاک کی بے حرمتی کے جواب میں دینا مقصود تھا اور ان ظالم کے بچوں کو بتانا تھا کہ قران پاک تو ہمارے 17 سال تک کے بچوں کے سینوں اور دلوں میں بھی موجود ہے تم قران پاک کو مٹانے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہو لیکن تمہیں کامیابی نہیں مل سکتی قران تو مکمل ضابطہ حیات ہے تا ہم اس مقابلہ حفظ قران میں پنجاب بھر سے 17 سال سے کم عمر کے 35 حفاظ کرام نے حصہ لیا اس سخت مقابلہ حفظ میں پہلی پوزیشن حافظ محمد عمیر شہزاد اف بیر بل شریف نے حاصل کی جنہیں صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے 10 ہزار روپے نقد انعام ٹرافی اور سند عطا فرمائی مقابلہ حفظ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ عبدالوہاب الغزالی سکول للہ شریف نے حاصل کی جنہیں بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان نے 7 ہزار روپے نقد انعام ٹرافی اور سند دی مقابلہ حفظ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ محمد بلال مدرسہ فیضان مدینہ پننوال شریف نے حاصل کی جنہیں صدر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حافظ محمد افتخار نے پانچ ہزار روپے نقد انعام ٹرافی اور سند عطا کی جبکہ چوتھی پوزیشن حافظ محمد اسد فہیم جامعہ مہریہ معینیہ خوشاب نے حاصل کی ان کو للہ جانباز کے سرپرست اعلی حافظ اطہر عثمان اور چودری محمد اسلم رانجھا نے 3 ہزار روپے نقد انعام ٹرافی اور سند سے نوازا اور ساتھ ہی مقابلہ حفظ میں شرکت کرنے والے تمام حفاظ کرام کو پانچ پانچ سو روپے نقد انعام ، ٹرافیاں اور اسناد دی گئیں اس موقع پر ججز کا اہم کردار قاری محمد احسان لاہور ،قاری عمر معاویہ للہ شریف اور قاری محمد رفاقت خانقاہ ڈوگراں نے ادا کیا ججز کے فرائض سرانجام دینے والوں کو صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول نے خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بیورو چیف اوصاف ملک ظہیرا عوان اور پاسبان ٹوبھہ کے صدرحافظ محمد افتخار کو للہ شریف کی بزرگ شخصیت چوہدری محمد اسلم رانجھا نے خصوصی شیلڈز دیں لائیو پروگرام دکھانے پر ملک نبیل پھپھرا ، نہایت احسن طریقہ سے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے پر قاری محمد حسنات خطیب جامعہ مسجد پیراں والی للہ شریف اور بہترین انتظامات کرنے پرسینیئر مدرس قاری محمد یوسف اور عمیق الرحمن علوی کو ملک ظہیر اعوان نے شیلڈز اور نقد انعامات دیے
0