پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
تحصیل پنڈدادنخان کے تاریخی قصبے جلالپورشریف میں انوکھی اور تاریخ ساز عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا 1995 میں گورنمنٹ ہاٸی سکول جلالپورشریف سے میٹرک کے امتحانات کے بعد جدا ہونے والے اساتذہ اور طالبعلموں کا تاریخی ملن ھوا اور 28 سال بعد تمام ایک چھت تلے جمع ھو گٸے کلاس فیلو حیدری گروپ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنا اور تمام دوست احباب کی جانب سے اپنے اس وقت کے تمام اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا اساتذہ کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔ اساتذہ کیا اور شاگرد کیا ہر چہرہ با رونق اور خوشی کے آثار نمایاں تھے 28 سال قبل جدا ھونے والوں میں بیشتر اس وقت سرکاری اداروں میں اعلٰی عہدوں پر فاٸز ہیں منعقدہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا بعد ازاں ڈھیری آراٸیاں سے تعلق رکھنے والے DSP موٹروے پولیس محمد عمران نے اساتذہ کی آمد پر تمام کلاس فیلو کی جانب سے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور منتظمین راجہ فیصل آف چکری کرم خان حال مقیم سعودی عرب، اشفاق غنی اٹلی،قیصر ہاشمی uk، اویس رضا،تنویر چیمہ،ملک داٶد،استاد غلام حیدر حیدری، تنویر بھٹی،محمد فاضل،ملک رضوان FBR،قیصر مغل،علامہ شیراز تنویر،قاری ارشد،علامہ غلام مرتضیٰ،جاویدبوٹا تمام کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ریٹاٸرڈ پرنسپل محمد عناٸیت بھٹہ صاحب نے اپنی گفتگو کا آغاز اس شعر سے کیا کہ،ایسا رہا کرو کے لوگ کریں آرزو، چلن ایسا چلو کہ زمانہ مثال دے ان کا کہنا تھا کہ 28 سال قبل کے تقریباً تمام اساتذہ ریٹاٸرڈ ھو چکے ہیں آپ لوگوں نے سالوں سے بچھڑے چہرے ایک دوسرے کے سامنے لا کر تاریخ رقم کر دی ھے جبکہ ساٸنس ٹیچر غلام شبیر صاحب نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر تمام گروپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ مفید مشوروں سے نوازا اور تقریب کے آخر میں ملک داٶد و دیگر ساتھیوں نے تمام اساتذہ کو تحاٸف پیش کرتے ھوۓ ان کی خصوصی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
0