پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
ڈاکخانہ جلالپورشریف کی اپنی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے جلالپورشریف کے دوسرے کونے میں شفٹ کی وجہ سے سائلین کہ پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپور شریف میں موجود ڈاک خانہ عوام کے لیے درد سر بن گیا ۔ ڈاک خانہ کی اپنی بلڈنگ ہی نہیں ہے اور جلالپور شریف کے دوسرے کونے میں جا کے شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں سائلین کو پہچنے میں کم از کم 20 ، 25 منٹ سے زیادہ کا ٹائم لگ جاتا ہے جس پر سائلین کو پہنچے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکخانہ جلالپور شریف کو فوری طور پر ایک ایسی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے جہاں سائلین آسانی سے پہنچ سکیں
0