پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) روزنامہ اوصاف کے رپورٹرکرم شہزاد مغل کی والدہ محترمہ کی دوسری سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام اور سادگی سے منائی گئی ۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے محفل سجائی گئی جس میں تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کی گئی مرحوم مغفورہ کے درجات میں بلندی کی دعا کی گئی کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اس موقع پر مرحومہ کے لیے مغفرت اور بخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی یقینا والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے کیونکہ ماں باپ کے چلے جانے سے اس دنیا فانی میں وفا اور احساس کرنے والا کوئی نہیں
0