دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ڈاکوؤں نے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی منصور کو لوٹ لیا، اسلحہ کی نوک پر 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر گھر جانے والے پولیس ملازم کو یرغمال بنا لیا اور ہزاروں کی نقدی، موبائل فون اور 125موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ او عمران عباس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کلری متیال کے مقام پر 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد منصور کو لوٹ لیا جس سے 1عد د قیمتی موبائل فون، 4ہزار کی نقدی، 1عدد موٹرسائیکل 125نمبری RIY-7849چھین کر فرار ہو گئے، بتایا جاتا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد منصور جو کہ چک میوں پولیس چوکی سے چھٹی کر کے گھر واپس کلری متیال جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گھیر لیا، واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی، رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
0