پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام للہ ٹاؤن میں حرمت قرآن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی جامع مسجد فاروق اعظم سے شروع ہوئی اور چوک سیدنا امیر معاویہ میں اختتامی دعا ہوئی ریلی میں کثیر تعداد میں عوام ،تاجران اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی سے سنی رابطہ کونسل ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری مولانا عمر معاویہ ، پروفیسر ایوب اور مولانا عبد الرحیم معاویہ نے خصوصی خطاب کیا
ریلی کے تمام شرکاء نے ناموس رسالت ناموس صحابہ اور حرمت قرآن کیلے تمام توانائیاں صرف کر نے کا عہد کیا اور حکومت وقت سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا
0