0

پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کرواپس بھیج دیا

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر ایشین کرکٹ کونسل کو واپس بھیج دیا۔

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے جب میں پی سی بی میں آیا تو مجھے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز موصول ہی نہیں ہوئی، پھر میں نے کافی بھاگ دوڑ کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کے صدر جے شا سے بھی بحث ہوئی، میٹنگ میں احتجاج ریکارڈ کرایا کہ تاخیر کی وجہ بتائیں اور فوری طور پر بھیجیں،اس کے بعد اب جا کر انھوں نے ہمیں ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ بھیجاہے۔

اسے پڑھ کر ایسا لگا کہ بھارت ہی فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کہاں ہونا ہے،ہمارے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی،اس لیے ہم نے ترمیم کر کے دستاویز انھیں واپس بھیج دی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ساتھ ایک خط بھی تحریر کیا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے،ابھی ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں