0

فواد چوہدری نےسپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ میںپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف درخواست دائر کر دی۔درخواست نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیس میں فریق بننے کیلئے دائر کی گئی۔

فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہبازشریف،نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دے کر نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے کیس میں فریق بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں