0

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

پرویز الہٰی
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت نے 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی۔

پرویز الہٰی نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری وکیل کی وساطت سے دائر کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 20 جون کو ہی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں