0

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلئے

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلئے
سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان میں کی گئیں، آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 2 فیوز اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد میں نوید خان، خرم، غلام حسین، غلام عباس، اویس، محمد سیف اور حسین شامل ہیں جس کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 7751 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں