0

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف حج کرنے سعودی عرب جانے کے لیے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی۔

نواز شریف اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچیں گے جہاں تین سے چار دن قیام کریں گے اور پھر حج کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں